بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں،برا بھلا کہنے والوں نے مجھے سچا ثابت کردیا ۔
میڈیا کے مطابق عامر خان نے کہا کہ ملک چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ میرا ملک ہے جس سے میں پیار کرتا ہوں،میرے خیالات کو
توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔
چند روز قبل بالی ووڈ سپراسٹار نے کہاتھا کہ ملک میں بڑھتی انتہا پسندی کے باعث میری بیوی نے مجھے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا ،کیونکہ وہ گزشتہ 8ماہ کے دوران ملک میں بڑھتی انتہا پسندی کے باعث خوفزدہ ہیں،انہیں بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔